لونگ

اسلام علیکم
ہمارے ہاں کھانوں کو خوش ذائقہ خوشبودار ور ہاضم بنانے کے لئیے صدیوں سے گم مصالحوں کا استعمال ہوتا ہے لونگ گرم مصا لحے کا جز ہے
عربی میں اس کو قرنفل کہتے ہیں مزاج
گرم خشک بدرجہ سوئم
لونگ ہضم کرنے میں بہت معاون ہے یہی وجہ ہے اسے پلاؤ کو خوشبو دار اور ہاضم بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے
تاذہ لونگ خشبودار اور سخت ہوتا ہے جب پرانی ہو جائے تو ہاتھ لگانے سے ٹوٹ جاتی ہے روغن لونگ.‏‎
لونگ کا تیل بھی کشید کیا جاتا ہے جو روغن لونگ کے نام سے عام مل جاہے
یہ صحت کے لئے بہت مفید ہے اس کا استعمال 1 سے 3قطرے ہیں اس سے زیادہ مناسب نہیں
نزلہ زکام ورکھانسی‎
جب موسم سرما میں نزلہ زکام اور کھانسی ہوجائے تو بعض میں شدت کا پانی بہتا ہے چھنکوں سے برا ہال ہوتا ہے کھانسی کرکے برا حال ہو جاتاہے یا گلہ خراب ہو کر آواز بیٹھ جائے تو لونگ لیکر تھوڈا سا نمک لگا کر چوسنا بڑا فائدہ مند ہے
.دمہ.
دمہ کے مریض کے لئے لونگ بہت مفید ہے
لونگ کا باریک سفوف 1 گرام
دودھ کے بنا چائے کا قہوہ بنا کر اس میں ملا کر استعمال کریں
2/ لونگ 5 عدد کا قہوہ بنا کر شہد ملاکر پینا مفید ہے
3/ لونگ ،گل مدار، اور کالانمک برابر وزن لیکر سفوف بنا کر شہد کی مدد سے چنے برابر گولیاں بنا کر چوس لی جائیں

جسم اور جوڑوں کا درد

جسم اور جوڈون کے درد کے لئے لونگ کا قہوہ بڑا فائدہ مند ہے
لونگ کے تیل کو تلوں کے تیل میں ملا کر مالش کرنا بھی مفید ہے
سردرد

سردرد کے لئے لونگ کے 4 سے 5 دانے پیس کر نمک ملا کر ماتھے پر لیپ کردیں

دانت درد

دانت اور داڑھ میں اگر درد ہو تو روغن لونگ روئی سے لگا کر متاثرہ مقام پر لگائیں
کثرت پیشاب

جن لوگوں کو پیشاب ذیادہ آتا ہو وہ لونگ کاسفوف چٹکی بر استعمال کریں

پرانے زخم

اگر پرانے ذخم ٹھیک نہ ھوتے ہوں توں ان کے لئے روغن لونگ اور ہلدی کا مرہم بنا کر لگائیں

Leave a comment