مردوں کی خاص بیماریاں

حلواۓ مسمن بدن

جو سوکھے سٹرے اور مریل جسم کے انسانوں کو موٹا تازہ بنانے والا انتہا درجہ کا لذیذ حلوہ ہے
علاوہ ازیں مقوی باہ بھی بہت ہے حتی کہ بعض قطعا مایوس الباہ لوگوں کوبناکر گیا انہیں بھی فائدہ ہوا
خوش ذائقہ اور لذیذ ہونے کا یہ عالم ہے کہ میں اس کو بڑاہی صابر خیال کرتا ہوں جو اسے مقررہ مقدار سے زیادہ نہ کھاۓ ورنہ بالعموم انسان بے صبر ہوکر نادر شاہی صدا "حلواۓ خوب است دیگر بیارید "لگانے پر مجبور ہوجاتاہے

اجزاء وترکیب:
چھوہارہ گٹھلی دور کردہ 250گرام. مغرچلغوزا50گرام
مغربادام 50گرام
مغرپستہ50گرام
مغراخروٹ50گرام
مغرفندق50گرام
آردنخود بریاں (بھنے ھوۓ چنوں کا آٹا)250گرام
نشاستہ گندم 250گرام
دیسی گھی خالص آدھ کلو
دودھ 2کلو
چینی آدھ کلو
چھوہاروں کو دودھ میں اس وقت تک پکائیں کہ چھوہارے پھول کر نرم ہو جائیں بعدہ نکال کرانہیں کونڈے میں ڈال کرگھوٹ لیں اور پھراسی دودھ میں شامل کرکے نرم آگ پر پکا ئیں .
تاآنکہ دودھ کا کھویا ہوجاۓ بعدہ گھی کو آگ پر گرم کرکے اس میں نشاستہ گندم کو بریاں کریں سرخی مائل ہونے پر چنوں کا آٹا ڈالیں اور پھر اس کے متصل ہی چھوہارے اوردودھ کا کھویا ڈال کراسے خوب بھونیں یہاں تک کہ سرخی مائل ہوکر خوشبو آنے لگے اب اس میں چینی ڈال کر ہلائیں جب گھی عیحدہ ہونے لگے تو اتار کرمیوے نیم کوب کیے ہوۓ ملالیں تیار ہے خوراک پانج سے سات تولہ تک بوقت صبح
نوٹ.آگر چینی کو عمدہ قوام کرکے ملایا جاۓ تو بہتر ہے
جمیل قادری 03458754269

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s